the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
 ( ایجنسیز)

دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیل فٹ بال کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن فیفا نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک کا نوٹس لینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ فیفا نے اس امر سے اتفاق عرب فٹبال فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ نواف بن فیصل کی شکایت پر کیا ہے ۔
یہ بات نوجوانوں کی بہبود کے شعبے کے صدر اور عرب فٹبال فیڈریشن کے چئیرمین شہزادہ نواف بن فیصل نے بتائی ہے۔ واضح رہے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم سے کل عالم آگاہ ہے لیکن اسرائیل کس طرح فلسطینی کھلاڑیوں کو اپنے غیظ و غضب کا نشانہ بناتا ہے اس سے زیادہ لوگ آگاہ نہیں ہیں۔
شہزادہ نواف بن فیصل کے مطابق '' اسرائیل نے فلسطینی کھلاڑیوں کے بارے میں اپنے رویے پر معافی نہ مانگی اور اپنا رویہ بہتر بنانے کی یقین دہانی نہ کرائی تو اسرائیل کی فیفا کی رکنیت معطل ہو سکتی ہے۔'' انہوں نے کہا '' مجھے بطور چئیرمین عرب فٹبال



فیڈریشن فلسطین کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اسرائیلی اقدامات پر مبنی رپورٹ بھجوائی ہے جو صریحا اسرائیل کی کھیل دشمنی ہے، اس  رپورٹ میں ان اسرائیلی اقدامات کا ذکر ہے جو فلسطینیوں کو کھیل سے روکنے کیلیے کیے جاتے ہیں۔''
شہزادہ نواف کے مطابق اسرائیل فلسطینی کھلاڑیوں اور ان کی ٹیموں کی نقل و حرکت تک کو روکتا ہے، ان کے غیر ملکی دورے منسوخ کرانے کیلیے دباو ڈالتا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح بنائے گئے کھیل کے ماحول اور قوانین کے سراسر منافی ہے، دنیا کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا کہتی ہے جبکہ اسرائیل کھیلوں کو روکتا ہے۔''
عرب فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے کہا '' میں نے اس بارے میں علاقائی فٹبال فیڈریشنز کے سربراہ اور فیفا کے صدر سیپ بلیٹر سے اس سلسلے میں بات کی ہے، جس کے نتیجے میں انہوں نے اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ فیفا کے اگلے اجلاس میں اس امر کا جائزہ لیا جائےگا۔'' مبصرین کے مطابق فلسطینیوں کے فٹ بال کھیلنے سے بھی خوف زدہ رہنے والے اسرائیل کیلیے فٹبال کا بم پھٹ سکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.